منڈگوڈ 13؍مئی (ایس او نیوز) ٹریکٹر پر کھیت میں کام کرتے ہوئے توازن کھوجانے سے ٹریکٹر الٹ کر نالے میں گر گیا اور اس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور ہلاک ہونے کی رپورٹ منڈگوڈ کے اندرا نگر سے موصول ہوئی ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت نورانی گلّی کے عبدالمناف بڑصاب ملّیگار(۳۰سال) کے طور پر کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مناف اپنے جس کھیت میں ٹریکٹر چلارہاتھا، وہ جگہ ڈھلوان تھی اور ٹریکٹر بے قابو ہوکر جب نالے میں جاگرا تو موقع پر ہی مناف کی موت واقع ہوگئی ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کا ہجوم جائے حادثے پر پہنچ گیا۔ اس تعلق سے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔